[ad_1]

گورنر کامران ٹیسوری کا آئی جی سندھ سے ٹیلیفونک رابطہ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق کامران ٹیسوری نے ٹیلیفون پر غلام نبی میمن سے ضمنی انتخابات کی صورتحال پر گفتگو کی۔

ترجمان کے مطابق گورنر سندھ نے آئی جی سندھ کو پُرامن انتخابات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

گورنر ہاؤس کے ترجمان کے مطابق دوران گفتگو کامران ٹیسوری نے آئی جی سندھ سے اسٹریٹ کرائمز کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

گورنر سندھ نے ہدایت کی کہ اسٹریٹ کرائمز کو کنٹرول کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناسکے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *