[ad_1]

اسٹیبلشمنٹ کو سیاسی جنگ میں نہ گھسیٹا جائے، اسفند یار ولی

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفندیار ولی نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو سیاسی جنگ میں نہ گھسیٹیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں اسفندیار ولی نے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی سربراہ عمران خان پر کھل کر تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کل تک کہتے تھے میرے آرمی چیف کے ساتھ مثالی تعلقات ہیں۔

اے این پی سربراہ نے مزید کہا کہ آج جب قوم کے جذبات دیکھے تو کہتا ہے کہ اقتدار تھا لیکن اختیار نہیں تھا، پوچھتا ہوں جب اختیار نہیں تھا تو اقتدار میں کیوں رہے؟

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کو سیاسی جنگ میں نہ گھسیٹیں، ایک بندہ ڈلیور نہیں کر پایا پارلیمنٹ نے اس پر عدم اعتماد کیا اس میں اسٹیبلشمنٹ کا کیا کردار ہے؟



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *