[ad_1]
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) خیبرپختون خوا کے ترجمان عبدالجلیل جان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت الیکشن چوری کرنے کے لیے زور لگا رہی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کے لیے انتخابی مہم نہیں چلائی، تحریک انصاف کو اپنی حیثیت کا پتہ چل چکا ہے۔
صوبائی ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپنے وزراء اور دیگر ماتحت اداروں کو الیکشن جیتنے کا ٹاسک دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنوں پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تعیناتی کی گئی ہے، صوبائی حکومت الیکشن جیتنے کے لیے ہر حربہ استعمال کرنا چاہتی ہے۔
عبدالجلیل جان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن پولنگ اسٹیشنوں پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تعیناتی کا نوٹس لے، آئین اور قانون سے ماورا کسی بھی اقدام کی اجازت نہیں دیں گے۔
[ad_2]