فائل فوٹو

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنے ہی ملک کے خلاف امریکا میں ایک لابنگ فرم رکھی۔

ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر بائیڈن کے بیان پر حیرت کیوں؟ عمران خان امریکا میں جوہری پروگرام کے خلاف مسلسل لابنگ کریں گے تو نتیجہ اور کیا نکلے گا؟

مصدق ملک نے کہا کہ ڈیوڈ فینٹن پاکستان کی ایٹمی قوت کے خلاف تحریک کا بانی ہے، عمران خان نے لابنگ کے نام پر ڈیوڈ فینٹن کو پاکستان کے خلاف کروڑوں کا کنٹریکٹ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب قوم کیا صدر بائیڈن کے اس بیان پر خان صاحب کو مبارک باد دے؟

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سچ کہتے تھے، وہ خطرناک ہیں، بہت خطرناک۔ وزیراعظم شہباز شریف کا امریکا سے احتجاج کا فیصلہ برحق ہے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *