[ad_1]

امریکی صدر کے بیان کاجائزہ لینے وزارت خارجہ کے متعلقہ حکام چھٹی کے دن دفتر پہنچ گئے

 پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق امریکی صدر جوبائیڈن کے  بیان کا تفصیلی جائزہ لینے وزارت خارجہ کے متعلقہ حکام چھٹی کے دن دفتر پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے بارے میں امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان  کا جائزہ لینے کے لیے وزارت خارجہ میں ورچول میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

ورچول میٹنگ میں وزیر خارجہ، امور خارجہ کے وزیر مملکت، سیکریٹری خارجہ اور ایڈیشنل سیکریٹری امریکا موجود ہیں۔

اس کے علاوہ ترجمان وزارت خارجہ، امریکا میں پاکستان کے سفیر اور دیگر متعلقہ حکام بھی ورچول میٹنگ میں موجود ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ ورچول میٹنگ کے بعد وزیر خارجہ بلاول بھٹو امریکی صدر کے بیان پر وزیر اعظم سے بات کریں گے، امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان سے متعلق دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بھی بات کی جائے گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ امریکی صدر کے بیان کا تفصیلی جائزہ لے کر پاکستان کے سرکاری مؤقف کا فیصلہ کیا جائے گا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *