[ad_1]
پنجاب حکومت نے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر جاوید لطیف کو تھانے بلوانے کیلئے نوٹس جاری کردیا۔
ن لیگ کے دونوں رہنماؤں کو 18 اکتوبر کو تفتیش کیلئے لاہور کے گرین ٹاؤن تھانے میں طلب کیا گیا ہے۔
نوٹس کے مطابق ایم ڈی پی ٹی وی سہیل خان اور پروڈیوسر پی ٹی وی راشد بیگ کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
نوٹس کے مطابق چاروں افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت تھانہ گرین ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔
[ad_2]