فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جب ہمیں اقتدار ملا تو اسٹیبلشمنٹ ہمارے ساتھ چلی، آخری کے 3 سے 4 ماہ میں اسٹیبلشمنٹ ہمارے ساتھ نہیں تھی۔

کراچی میں فردوس شمیم نقوی کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نیب بھی میرے اختیار میں نہیں تھا، جیسا اقتدار ابھی ملا اگر ایسا ملا تو حکومت قبول نہیں کروں گا۔

عمران خان نے کہا کہ سیاسی جماعت عوام کے پاس جاتی ہے، امریکا کے پاس نہیں، یہ چور اپنے کیس ختم کروانے آئے ہیں، یہ الیکشن نہیں، پاکستان کا مستقبل طے ہو رہا ہے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published.