[ad_1]

سرد خانہ کھلوایا تو وہاں بہت ساری لاشیں تھیں،طارق زمان گجر
سرد خانہ کھلوایا تو وہاں بہت ساری لاشیں تھیں،طارق زمان گجر

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے مشیر طارق زمان گجر کا کہنا ہے کہ ملتان کے نشتر اسپتال کی چھت پر 35 کے قریب لاشیں دیکھیں۔

نشتر اسپتال کے سرد خانے کی چھت پر انسانی لاشوں کو کھلے عام رکھنے سے متعلق جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعلیٰ پنجاب طارق زمان گجر نے کہا کہ میں نے بدھ کو دن 2 بجے نشتر اسپتال کا دورہ کیا، مجھے ایک شخص نے کہا اگر نیک کام کرنا ہے تو سرد خانے چلیں، میں نے سرد خانہ کھولنے کے لیے کہا تو نہیں کھول رہے تھے، میں نے کہا اگر نہیں کھولا گیا تو ابھی ایف آئی آر کٹواتا ہوں۔

طارق زمان گجر نے مزید کہا کہ سرد خانہ کھلوایا تو وہاں بہت ساری لاشیں تھیں، سرد خانے میں 200 لاشیں پڑی تھیں، مرد اور خاتون کی لاشوں پر کوئی کپڑا نہیں تھا، لاشیں گلی سڑی تھیں، میں نے لاشیں رکھنے کی وجہ پوچھی، کیا لاشیں بیچتے ہو؟ ڈاکٹر نے کہا ایسا نہیں ہے، طلبا کے استعمال میں آتی ہیں۔

مشیر وزیراعلیٰ نے کہا کہ چھت پر پڑی لاشوں میں 2 لاشیں تازہ تھیں، کیڑے لگے ہوئے تھے، اندازے کے مطابق 200 لاشیں سرد خانے میں تھیں، لاشوں پر ایک کپڑا تک نہیں تھا، اپنی 50 سال عمر میں پہلی بار ایسا دیکھا۔

طارق زمان گجر نے کہا کہ اسپتال کی چھت پر لاشوں کو گدھ اور کیڑے کھا رہے تھے، چھت فوری کھلوائی تو وہاں 3 تازہ لاشیں تھیں، چھت پر پرانی 35 لاشیں تھیں، جنہیں گِنا اور ویڈیو بنوائی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *