نوری آباد کے قریب بس میں آگ لگنے کا مقدمہ بس کے مالک اور ڈرائیور کے خلاف درج کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات کراچی سے خیرپور ناتھن شاہ جانے والی بس میں آگ لگنے سے خواتین اور بچوں سمیت 18 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 8 بچے اور 9 خواتین شامل ہیں، جبکہ حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

کوچ میں آگ اے سی کمپارٹمنٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، حادثے کی شکار بس کا ایمرجنسی گیٹ کام کر رہا تھا، جس کی وجہ سے بہت سی جانیں بچ گئیں۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *