—فائل فوٹو

قومی احتساب بیورو (نیب) کے مختلف ڈائریکٹر جنرلز کے تبادلے کیے گئے ہیں۔

توسیع حاصل کرنے والے ڈی جی نیب پشاور بریگیڈئیر ریٹائرڈ فاروق کو تبادلہ کر کے نیب ہیڈ کوارٹرز بھیج دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں بریگیڈئیر ریٹائرڈ فاروق کی مدتِ ملازمت میں توسیع دی گئی تھی۔

جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی جی نیب بلوچستان نعمان اسلم کو ڈی جی نیب پشاور تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ظفر اقبال کو ڈی جی نیب بلوچستان تعینات کر دیا گیا ہے۔

جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈائریکٹر نیب کے پی اظہار احمد کو نیب ہیڈ کوارٹرز بلا لیا گیا ہے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *