[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی سمیت صوبۂ سندھ اور ملک کے دیگر شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے جس کی وجہ سے اچانک بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

اس حوالے سے کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ٹرانسمیشن سسٹم میں فالٹ سے مختلف شہروں میں بجلی فراہمی میں تعطل پیش آیا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کے ای سے منسلک علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کی خبر ملی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بجلی کی بحالی کا عمل شروع کیا جاچکا تاہم مکمل بحالی میں 5 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ نیشنل گرڈ میں خلل پیدا ہونے کی وجے سے ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی بند ہو گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نیشنل گرڈ میں خلل پیدا ہونے سے 6 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں کینپ نیو کلیئر پلانٹ کی بجلی بھی سسٹم سے نکل گئی ہے، بجلی بحال کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *