فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما، سینیٹر اعظم خان سواتی کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف رات گئے مقدمہ درج کر کے ایف آئی اے کے سائبر کرائمز سیل کی جانب سے گرفتار کیا گیا ہے۔

اعظم سواتی کو اسلام آباد میں اُن کے گھر سے حراست میں لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اعظم سواتی کو ان کے متنازعہ ٹوئٹس پر گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اعظم سواتی پر اداروں کے خلاف بیان دینے اور لوگوں کو اشتعال دلانے جیسے الزامات ہیں۔

اعظم سواتی کی بیٹی کی جانب سے والد کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی ہے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *