[ad_1]

اسکرین گریب
اسکرین گریب

سوات کے علاقے مینگورہ میں امن و امان کے قیام کے حق اور دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی، منظور پشتین، افراسیاب خٹک، سینیٹر مشتاق احمد سمیت دیگر پارٹی کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ سوات میں بدامنی برداشت نہیں کی جائے گی، شہریوں کو تحفظ دینا حکومت اور ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت دہشتگردوں اور ان کے سر پرستوں کے خلاف کارروائی کرے۔

دوسری جانب سوات میں اسکول وین پر فائرنگ سے جاں بحق ڈرائیور کے ورثا نے قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کر دیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *