[ad_1]
وزیر معدنیات پنجاب لطیف نذر نے وزارت سے اپنا استعفیٰ قیادت کو بھجوا دیا۔
ذرائع کے مطابق لطیف نذر فیصل آباد کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لیے مستعفی ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لطیف نذر وزیر کی حیثیت سے ضمنی الیکشن کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ لطیف نذر کا وزارت سے استعفے کا مقصد الیکشن کمیشن کی پابندیوں سے بچنا ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ لطیف نذر نے چند روز قبل وزارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔
[ad_2]