[ad_1]
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں آن لائن فوڈ ڈیلیوری کی کمپنی کے دفتر میں سلینڈر دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دو افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متعدد موٹرسائیکلوں، گاڑیوں اور دیگر اشیاء کو بھی نقصان پہنچا، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
دوسری جانب بم ڈسپوزل حکام کے مطابق واقعے کا تعلق سوئی گیس اور سلینڈر کمپنی سے ہے۔
[ad_2]