[ad_1]
خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں ماموں نے 4 سالہ بھانجے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ جامن روڈ پر پیش آیا، بچہ والدہ کے ساتھ اپنے ماموں کے گھر آیا تھا، جہاں اس کے ماموں نے بھابجے کو زیادتی کا نشانہ بناکر گلا گھونٹ کر قتل کردیا، جس کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کر لیا، ملزم کا کہنا ہے کہ کسی کو معلوم نہ ہو اس وجہ سے بچے کو قتل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے لیے بچے کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔
[ad_2]