فائل فوٹو— کامران خان ٹیسوری

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما محمد کامران خان ٹیسوری سندھ کے گورنر تعینات ہو گئے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے محمد کامران خان ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کی منظوری دے دی۔

صدرِ مملکت نے یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 101 ایک کے تحت دی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل کی جانب سے گورنر سندھ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد سے یہ عہدہ خالی تھا۔



Leave a Reply

Your email address will not be published.