صدر عارف علوی نے 12 ربیع الاول پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات کو مشعلِ راہ بنانے میں ہی ہماری کامیابی ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ معاشرے، قوم اور ملک میں امن، خیر خواہی، دیانت اور ترقی چاہتے ہیں تو اسی مثالی معاشرے کی اعلیٰ اقدار کو اپنانا ہوگا جس کی بنیاد نبی کریم ﷺ نے رکھی تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے 12 ربیع الاول پر اپنے پیغام میں کہا کہ انسانیت کے ہر دکھ کا مداوا رحمتِ دو جہاںؐ کی کامل تابعداری میں پنہاں ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ ہمیں اپنے حبیب مکرمﷺ کی کامل اتباع واطاعت نصیب فرمائے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published.