[ad_1]
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے پر حکومتی اتحاد سے نکلنے کی دھمکی دے دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ ضمنی انتخابات کو مزید ملتوی کیا گیا تو اے این پی انتخاب میں حصہ نہیں لے گی۔
انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب ملتوی ہوئے تو اے این پی حکومتی اتحاد کا حصہ بھی نہیں رہے گی۔
ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ اے این پی نے اپنے فیصلے سے وفاقی حکومت کو باضابطہ آگاہ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزارتِ داخلہ نے 16اکتوبر کے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا۔
قومی اسمبلی کی 9 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں پولنگ 16 اکتوبرکو ہوگی۔
[ad_2]