[ad_1]

کم عمر ملزمان کی جیل میں 6 سال سے ڈاکٹرز غائب، ڈینگی پھیلنے کا بھی انکشاف

کراچی میں 16 سال سے کم عمر ملزمان کی جیل میں 6 سال سے ڈاکٹر نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ ریمانڈ ہوم میں زیر سماعت مقدمات کے قیدیوں میں ڈینگی پھیلنے لگا ہے۔

عدالت میں پیش کی گئی لیب رپورٹ کے مطابق جزلان قتل کیس کے ملزم محمد حسین کو ڈینگی ہوگیا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ ریمانڈ ہوم نے کہا کہ ریمانڈ ہوم میں کوئی ڈاکٹر نہیں، ملزم کا علاج نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کم عمر ملزم کو علاج کے لیے بڑوں کی جیل منتقل کرنے کی اجازت دی جائے۔

اس پر ملزم محمد حسین کے وکیل نے ملزم کو بڑوں کی جیل منتقل کرنے پر اعتراض کیا اور کہا کہ ملزم کو ریمانڈ ہوم میں ہی علاج کی سہولت فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے محمد حسین کا ریمانڈ ہوم میں ہی علاج کی سہولت فراہم کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ سینٹرل جیل بھی ساتھ ہی واقع ہے، وہاں کے ڈاکٹر کی خدمات حاصل کرلی جائیں۔

عدالت نے مزید کہا کہ ضرورت پڑنے پر ملزم کو علاج کے لیے جیل سے باہر کسی اسپتال منتقل کردیا جائے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *