کراچی کے علاقے ملیر میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے علاقے میں گیس کی سپلائی بند کردی گئی۔

سوئی سدرن کے مطابق ملیر میں کھدائی کے دوران مین گیس لائن 3 جگہ سے پھٹ گئی جس کے باعث ملیر کے بڑے علاقے میں گیس بند کی گئی ہے۔

سوئی سدرن کے اعلامیے کے مطابق پائپ لائن کی مرمت کا کام شام 6 بجے تک مکمل کیا جائے گا۔

اس دوران سعودآباد، کھوکھراپار، ملیرسٹی، جعفرطیار کے علاقوں میں گیس کی سپلائی معطل رہے گی۔



Leave a Reply

Your email address will not be published.