فائل فوٹو

فیڈرل تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے اینٹی کرپشن سیل نے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو طلب کر لیا۔

ترجمان اینٹی کرپشن ونگ کے مطابق دوست مزاری کو سرکاری زمینوں پر قبضے کے الزامات پر طلب کیا گیا ہے، اینٹی کرپشن نے زاہد مزاری، شیر محمد مزاری، معظم مزاری اسسٹنٹ کمشنر روجھان، تحصیلدار اور حلقہ پٹواری کو بھی ریکارڈ سمیت طلب کیا ہے۔

ترجمان اینٹی کرپشن ونگ کے مطابق دوست محمد مزاری اور دیگر کو 11 اکتوبر کو لاہور ہیڈ کوارٹرز میں طلب کیا گیا ہے۔

دوست مزاری کو ڈائریکٹر ویجیلینس ہیڈ کوارٹرز کے آفس میں دوپہر ایک بجے حاضر ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *