[ad_1]
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیرِ ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے ایکشن لیتے ہوئے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات سی اے اے کے 4 اعلیٰ افسران کو ہٹا دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایئرپورٹ منیجر عدنان خان کو معطل کیا گیا ہے جبکہ اقتدار حیدر سے ڈپٹی ایئرپورٹ منیجر اسلام آباد ایئرپورٹ کا چارج لے لیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈیوٹی ٹرمینل منیجر حق نواز کو بھی ہٹا دیا گیا ہے، سروسز اسسٹنٹ حبیب خان کو تبدیل کرکے پشاور ایئرپورٹ پر تعینات کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نذیر احمد خان کو دو ہفتے کے لیے منیجر اسلام آباد ایئرپورٹ کا چارج دیا گیا ہے۔
[ad_2]