[ad_1]

وزارت توانائی پر مشتمل شکایتی سیل جلد تشکیل دیا جائے گا، امتیاز شیخ

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ وزارت توانائی پر مشتمل شکایتی سیل جلد تشکیل دیا جائے گا۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ سے چیٸرمین نیپرا کی ملاقات ہوئی جس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کی شکایت کے ازالے کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں کےالیکٹرک کے عوامی اور ملازمین کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر امتیاز شیخ نے کہا کہ سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی اور ترسیل کے نظام کی درستگی کے لیے احکامات دیے جائیں۔

وزیر توانائی سندھ نے یہ بھی کہا کہ سندھ میں سب سے بڑا مسئلہ ٹرانسفارمر کی فراہمی کا ہے۔

امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ کےالیکٹرک ملازمین کی جبری برطرفیوں پر بھی شکایات موصول ہوئی ہیں، کےالیکٹرک کے بارے میں عوامی شکایت پر بے پناہ اضافہ تشویشناک ہے۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا مزید کہنا تھا کہ ضرورت پڑی تو ملازمین کی شکایات کے ازالے کے لیے کابینہ کی منظوری سے پارلیمانی کمیشن بنایا جائے گا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *