[ad_1]
پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہارس ٹریڈنگ سے متعلق مبینہ نئی آڈیو پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے ردِ عمل دیا گیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے عمران خان کی مبینہ نئی آڈیو سے متعلق سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کیا اس طرح کی آوازیں جوڑ کر آپ این آر او 2022 کو جائز ثابت کر لیں گے؟ یہ نہیں ہونا، یہ آڈیوز جہاں بن رہی ہیں ان کا بھی لوگوں کو پتہ ہے اور کیسے بن رہی ہیں ان کا بھی۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ اب فیصلہ حقیقی آزادی مارچ کرے گا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے بھی عمران خان کی مبینہ آڈیو پر دعویٰ کیا گیا ہے۔
عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ ہیکر کے پیچھے ن لیگ کا میڈیا سیل نکلے گا۔
[ad_2]