ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی شرقی کی عدالت نے خواجہ سرا شبانہ عرف عینی کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم عاقل بشیر کو عمر قید کی سزا سنادی۔ 

عدالت نے ملزم کو تین لاکھ روپے مقتولہ کے ورثاء کو ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت کے حکم کے مطابق جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید 5 ماہ جیل میں گزارنے ہوں گے۔ 

پراسیکیویشن کے مطابق مقتولہ کو چھریوں کے وار سے قتل کیا گیا، اس کے چہرے اور جسم کے دیگر حصوں پر تیز دار آلے سے وار کیے گئے تھے۔ 

ملزم کے خلاف فیروز آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پراسیکیویشن کے مطابق مقتولہ خواجہ سرا کمیونٹی کی سرگرم رکن تھی۔



Leave a Reply

Your email address will not be published.