[ad_1]

فوٹو: جیو نیوز/گریب
فوٹو: جیو نیوز/گریب

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے فوکل پرسن برائے ثقافت سلمان احمد نے کہا ہے کہ عمران خان اور دوسرے اراکین تحریک انصاف کی طرح میں نے بھی حلف لیا ہے کہ حقیقی آزادی تحریک میں جہاد سمجھ کر حصہ لوں گا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ جھتوں کے نتیجے میں الیکشن نہیں ہوسکتے، الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے۔

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ تحریک انصاف کا اعلان کردہ جہاد، کوئی جہاد نہیں یہ سب ذاتی مفادات کے لیے کیا جارہا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *