[ad_1]

پی ڈی ایم و اتحادی جماعتوں کا اجلاس، سائفر اور پی ٹی آئی لانگ مارچ پر مشاورت

وزیراعظم ہاؤس میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور اتحادی جماعتوں کا اجلاس جاری ہے، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورت حال سمیت سائفر سے متعلق معاملات پر بھی مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ سے متعلق حکمت عملی پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

 پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کے مشترکہ اجلاس میں نوید قمر، خورشید شاہ، مراد علی شاہ، مولانا اسعد محمود، خالد مقبول صدیقی، امین الحق، کشور زہرہ، چوہدری سالک حسین، طارق بشیر چیمہ، خالد مگسی، احسان ریکی اور روبینہ عرفان شریک ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں امیر حیدر ہوتی، میاں افتخار حسین، سینیٹر ہدایت اللّٰہ، شاہ اویس نورانی سمیت شاہ زین بگٹی، محسن داوڑ، اسلم بھوتانی، ساجد میر اور شفیق ترین  بھی شریک ہوئے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف سے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے بھی  ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *