[ad_1]

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی لندن روانگی متوقع ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز آئندہ 24 گھنٹوں میں لندن پہنچ سکتی ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مریم نواز لندن میں تقریباً دو ہفتے قیام کریں گی۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز لندن میں قیام کے دوران اپنا طبی معائنہ بھی کروائیں گی۔

خیال رہے کہ ایک روز قبل لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست منظور کی تھی۔

عدالت نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو تصدیقی عمل مکمل کرکے پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔

تاہم آج (4 اکتوبر کو) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے لاہور ہائی کورٹ سے اپنا پاسپورٹ لیا۔ 

مریم نواز نے ڈپٹی رجسٹرار کے کمرے سے پاسپورٹ وصول کیا، انہوں نے پاسپورٹ واپسی کے لیے دستاویزات پر دستخط کیے تھے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *