[ad_1]
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی عمران خان کی گرفتاری پر اصرار کیا ہے۔
برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی سربراہ کی عدم گرفتاری پر اتحادی حکومت سے اپنی شکایت کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ان کی اصل شکایت یہ ہے کہ حکومت عمران خان کو گرفتار کیوں نہیں کررہی ہے؟
پی ڈی ایم سربراہ نے مزید کہا کہ عدالت عمران خان کو آئین کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دے دچکی ہے، حکومت اسے گرفتار کرے۔
آج لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز بھی کہہ چکی ہیں کہ عمران خان کو سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے۔
[ad_2]