[ad_1]

 

پی ٹی آئی رہنما یاسر قدیر اوورسیز پاکستانی کمیشن فرانس کے میڈیا ایڈوائزر مقرر

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما یاسر قدیر کو اوور سیز پاکستان کمیشن فرانس کیلئے میڈیا ایڈوائزر مقرر کیا گیا ہے۔

سابقہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن اور پی ٹی آئی فرانس کے سینئر رہنما یاسر قدیر کو اوورسیز پاکستان کمیشن پنجاب کیلئے میڈیا ایڈوائزر برائے فرانس مقرر کیا گیا۔

ان کو یہ ذمہ داری وائس چیئرمین اوورسیز پاکستان کمیشن پنجاب مخدوم طارق محمود الحسن کی جانب سے دی گئی ہے۔

اس موقع پر جنگ سے بات کرتے ہوئے یاسر قدیر نے مخدوم طارق محمود الحسن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کے لئے کردار ادا کر سکوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ او پی سی پنجاب کے دروازے ہمیشہ سمندر پار پاکستانیوں کے لئے کھلے ہیں اور مخدوم طارق محمود الحسن خود بیرون ملک مقیم ہونے کی وجہ سے اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔ 

اسی لئے وہ ان تمام ممالک جہاں اوورسیز پاکستانی رہائش پذیر ہیں وہاں ایڈوائزری کونسل تشکیل دے رہے ہیں تا کہ مقامی سطح پر ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *