[ad_1]
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق کہا ہے کہ مکافاتِ عمل اور اس کا عبرت ناک انجام اس کے تعاقب میں ہے، ان شاءاللّٰہ۔
مریم نواز نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ میرا پاسپورٹ مجھے واپس کر دیا گیا ہے، الحمدُاللّٰہ، کیا آپ جانتے ہیں اس کیس میں پاسپورٹ 3 سال ضبط رہا جو کیس میرے خلاف کبھی بنا ہی نہیں، میرے جلسوں کے خوف سے فتنے نے مجھے 3 ماہ نیب میں حبسِ بے جا میں رکھا۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ مجھےتفتیش کے لیےکوٹ لکھپت جیل کے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ فتنہ کی ظلم اور انتقام پر مبنی سیاست کو مٹنا ہی تھا ایک دن کیونکہ یہ قدرت کا اصول ہے مگر یہ فارن ایجنٹ آج بھی جھوٹ بولنے اور جعل سازی سے باز نہیں آیا، مکافاتِ عمل اور اس کا عبرت ناک انجام اس کے تعاقب میں ہے۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی رہنما، سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست منظور کر لی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے مریم نواز کی پاسپورٹ کے حصول کے لیے دائر متفرق درخواست کی سماعت کی۔
[ad_2]