[ad_1]
اسلام آباد اور راولپنڈی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی ہے۔
محکمہ واسا راولپنڈی نے بارش کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا اور نالہ لئی کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔
بارش کے بعد شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا رہا۔
دوسری جانب مظفرآباد، صوابی، لوئر دیر اور مالاکنڈ میں بھی تیز بارش ہوئی۔ بابوسر ٹاپ پر برفباری سے جل کھڈ چلاس روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج بالائی خیبر پختو نخوا،خطہ ٔپوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
[ad_2]