[ad_1]
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان اگر سائفر ساتھ لے گئے ہیں تو یہ بھی جرم ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ سائفر کی جو کاپی وزیراعظم کے لیے تھی وہ غائب ہے، سائفر کے بہت سخت پروٹوکولز ہیں، اس کو ہر کوئی نہیں دیکھ سکتا۔
انہوں نے کہا کہ معلومات کے مطابق سیکریٹری نے سائفر اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کو دیا تھا، اگر عمران خان سائفر ساتھ لے گئے تو یہ بھی جرم ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر بھی اس لیے چھاپہ پڑا تھا کہ وہ قومی دستاویزات ساتھ لے گئے تھے، قومی حساس دستاویزات چرا کر لے جانا انتہائی سنگین جرم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ایسی سازش بنائی کہ جس سے ملک کے مفادات کو نقصان پہنچا، نظیر نہیں ملتی کہ کسی نے اپنی سیاست کی خاطر ریاست کو اتنا نقصان پہنچایا ہو۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ آڈیو لیکس کے معاملے پر نیشنل سیکیورٹی کمیٹی (این ایس ای) نے اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی بنائی ہے، ریکارڈنگ کا جو بھی معاملہ تھا، عمران خان کے دور سے ہی تھا۔
[ad_2]