کیبل پر جیو نیٹ ورک کے چینلز بشمول جیو نیوز کی نشریات تعطل کا شکار ہیں جس پر ادارہ ناظرین سے زحمت پر معذرت خواہ ہے۔

ملک بھر میں کیبل پر جیو نیٹ ورک کے چینلز کی نشریات بند ہوگئیں اور اس حوالے سے خرابی کی نشاندہی اور اسے دور کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

فنی خرابی کو دور کرکے ناظرین کو فوری آگاہ کیا جائے گا اور زحمت پر ہم اپنے ناظرین سے معذرت خواہ ہیں۔

تازہ ترین خبروں سے اپڈیٹ رہنے کیلئے ناظرین جیو نیوز کی ویب سائٹ اور یوٹیوب پر براہ راست نشریات دیکھ سکتے ہیں۔



Leave a Reply

Your email address will not be published.