[ad_1]

جلد عمران اور دیگر پر کرپشن کے کیسز بنیں گے، قمر زمان کائرہ

وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کا  کہنا ہے کہ عمران خان طاقت کے زور پر حکومت لینے کی کوشش کر رہا ہے، پی ٹی آئی چیئرمین ان کے خاندان اور ارد گرد بیھٹے لوگوں کے خلاف کرپشن کے کیسز بننے والے ہیں۔

 گجرات میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان مخبوط الحواس شخص ہے، توشہ خانہ کے تحائف بھی بیچ ڈالے، امریکی خط کا بھانڈا بھی پھوٹ چکا، اعتراف خود عمران خان نے بھی کیا، عمران خان نے کسی ادارے کو نہیں چھوڑا، اس کا حکم ماننے والے اچھے، دوسرے سب برے ہیں۔

قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ عمران خان پہلوان اتنا ہے کہ معافیاں مانگتا پھر رہا ہے، اس کی منشا اور مرضی سے الیکشن نہیں ہوں گے۔

مشیر وزیراعظم نے کہا کہ جمہوریت لچک دکھانے کا نام ہے، مل کر کام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، حکومت میں ہوتے ہوئے بھی ترقیاتی کاموں کے فنڈز باآسانی نہیں ملتے، موجودہ صورتحال میں سیلاب زدگان کو فنڈز دیے جا رہے ہیں۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ملک میں گیس کی شدید قلت کو جلد پورا کیا جائے گا، حکومت مشکل فیصلے کر رہی ہے جن سے عام آدمی کی زندگی مشکل ہو رہی ہے، مشکل فیصلوں کے بعد اب آسانیاں آ رہی ہیں، مہنگائی کم ہوگی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *