[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل باجوہ نے عمران خان سے ایک بار نہیں کئی بار کہا تھا کہ وزیرِ اعظم ہاؤس میں بات کرنا محفوظ نہیں۔

ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ آرمی چیف نے عمران خان کو کہا تھا کہ وزیرِ اعظم ہاؤس کو ڈی بگ کرنا چاہیے، آرمی نے جی ایچ کیو کی سائبر سیکیورٹی محفوظ کر لی تھی۔

فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارتی ایجنسیوں نے وزیرِ اعظم عمران خان کی گفتگو ہیک کرنے کے لیے پیگاسس پروگرام خریدا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی سائفر سے متعلق پی ٹی آئی کے سربراہ، سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور اعظم خان کی آڈیو سامنے آئی تھی۔

اس آڈیو کلپ میں عمران خان کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ہم نے صرف کھیلنا ہے، امریکا کا نام نہیں لینا، بس صرف یہ کھیلنا ہے اس کے اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی۔

مبینہ آڈیو میں اعظم خان نے جواب میں کہا کہ میں یہ سوچ رہا تھا کہ اس سائفر کے اوپر ایک میٹنگ کر لیتے ہیں، آپ کو یاد ہے تو آخر میں ایمبیسڈر نے لکھا تھا کہ ڈیمارچ کریں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *