[ad_1]

لاہور: ڈھائی کروڑ کی چوری، مرکزی ملزمہ گرفتار، دیگر کی تلاش جاری

لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں ڈھائی کروڑ کی چوری کی مرکزی ملزمہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا، ملزمہ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایس پی سٹی آپریشن سرفراز ورک کے مطابق شاہدرہ میں ایک خاتون کے گھر 27 ستمبر کو ڈھائی کروڑ مالیت کے زیورات اور نقدی کی چوری ہوئی۔

مرکزی ملزمہ آسیہ گھریلو ملازمہ تھی جو واردات کے بعد فرار ہو گئی تھی۔

ملزمہ کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق لوٹے گئے مال میں 125 تولے سونا، 30 ہزار یورو اور 11 لاکھ روپے نقدی شامل ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *