[ad_1]
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے استفسار کیا ہے کہ منظر پر نہ آنے والی آڈیو لیکس کی معلومات عمران خان کے پاس کیسے آگئیں؟
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ ہوسکتا ہے آڈیو لیکس کے کھیل کا عمران خان بھی حصہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کےلیے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی بنائی گئی ہے، آڈیو لیکس درست ہوں بھی تو ان میں قابل اعتراض کچھ نہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اگر عمران نیازی کے پاس ان آڈیو لیکس کی معلومات ہیں، جو فی الحال منظر عام پر نہیں ہیں، تو ہوسکتا ہے کہ عمران خان بھی اس کھیل کا حصہ ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ فارنزک آڈٹ تک نہیں کرسکتے ہیں کہ آڈیو مستند ہے، یہ تو معمول کی بات چیت ہے، جو ہر حکومت میں مشاورت ہوتی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نیازی کے سینے میں پتھر کا دل ہے، پی ٹی آئی مہم چلا رہی ہے کہ دنیا سیلاب متاثرین سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد نہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت تو چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کو بھی بلیک میل کرتی تھی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو پہلی سزا مضحکہ خیز تھی، جسےعدالت نے معطل کردیا تھا۔
[ad_2]