[ad_1]

برطانوی ہائی کمشنر کی سعد رفیق سے ملاقات، فضائی رابطے بڑھانے پر غور

پاکستان میں متعین برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے آج وفاقی وزیر ہوا بازی سعدرفیق سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک برطانیہ فضائی رابطے بڑھانے پر غور کیا گیا۔ 

ترجمان پی آئی اے کے مطابق برطانیہ سے پاکستان کیلئے پروازیں بڑھانے پر مشاورت کی گئی۔ پی آئی اے کو برطانیہ میں رسائی بڑھانے پر بھی مشاورت کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ سعد رفیق  نے سیلاب متاثرین کیلئے برطانیہ سے بھیجی گئی امداد پر ہائی کمشنر سے اظہار تشکر کیا۔

اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستانی ایئرلائنز کی پروازوں کیلئے برطانیہ میں اجازت کیلئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ 

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ملاقات میں برطانوی فرسٹ اور سیکنڈ سیکرٹری بھی ہائی کمشنر کے ساتھ موجود تھے۔ جبکہ سیکریٹری ایوی ایشن اور  پی آئی اے کے سی ای او وفاقی وزیر کے ساتھ تھے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *