[ad_1]
سینیٹر اسحاق ڈار کل وفاقی وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، ذرائع کے مطابق ان کی حلف برداری کی تقریب کل صبح 10 بجے ایوان صدر میں ہوگی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سینیٹر اسحاق ڈار سے وفاقی وزیر خزانہ کا حلف لیں گے۔
اسحاق ڈار کی حلف برداری
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھالیا۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اسحاق ڈار سے حلف لیا، اس موقع پر حکومتی اتحاد کے ارکان نے اسحاق ڈار کی نشست پر جاکر انہیں مبارکباد دی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی ارکان نے چیئرمین سینیٹ کی ڈائس کا گھیراؤ کر لیا اور اجلاس کے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اسحاق ڈار نے حلف اٹھایا ہے، ان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
اعظم نذیر تارڑ نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایوان کا تقدس پامال نہ کریں، کسی کا دامن صاف نہیں، اگر ایسا کیا جائے گا تو پھر کوئی بھی نہیں بچے گا، میری درخواست ہے اپوزیشن ایسا رویہ اختیار نہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے اسحاق ڈار ملک کو مشکلات سے نکالیں گے اور ملک کی بھرپور خدمت کریں گے۔
سینیٹر شہزاد وسیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جس نے معیشت کا بیڑا غرق کیا اس کو واپس لایا گیا۔
[ad_2]