[ad_1]
سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہوگئی، انہیں کلفٹن کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں ماہر ڈاکٹروں کا بورڈ آصف زرداری کا معائنہ کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر کے پھیپڑوں کا پروسیجر کل کیا جائے گا، جس کے بعد دیگر ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری ایک ماہ سے زائد عرصے سے علیل ہیں۔
[ad_2]