[ad_1]
کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معروف ڈاکٹر کے 3 بیٹے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق چمن سے تعلق رکھنے والے آرتھو پیڈک ڈاکٹر ناصر اچکزئی کی فیملی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد جوائنٹ روڈ پر واقع ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی آرہی تھی کہ نامعلوم افراد نے گھر کے قریب ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈاکٹر ناصر اچکزئی کے تین بیٹے 20 سالہ زریان، 18 سالہ صدران اور 8 سالہ ایک اور بیٹا موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور میتوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔
آئی جی پولیس بلوچستان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
[ad_2]