[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی کے قریب سی ٹی ڈی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 منشیات فروش ملزمان ہلاک ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ہلاک ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

دوسری جانب ریکسیو اہلکاروں کے مطابق جوائنٹ روڈ پر نامعلوم افراد کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

واقعے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ کار سوار مقتولین شادی کی تقریب میں شرکت کرکے واپس آرہے تھے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *