[ad_1]

اللّٰہ کے فضل و کرم سے اپنے وطن واپس آ گیا ہوں، اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اللّٰہ کے فضل و کرم سے اپنے وطن واپس آ گیا ہوں۔

پاکستان پہنچنے پر دیے گئے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پوری کوشش کروں گا کہ پاکستان جس بھنور میں پھنسا ہے اس سے نکالیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ کی ذمے داری دی ہے۔

سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ بطور وفاقی وزیر پاکستان کو معاشی بھنور سے نکالنے کی پوری کوشش ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملک کو 1998 اور 2013ء میں بھی معاشی بھنور سے نکالا تھا۔

اس سے قبل 5 سال سے خود ساختہ جلا وطن لیگی رہنما سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وطن واپس پہنچے۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی بھی وطن واپس پہنچے تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور ان کا وفد خصوصی طیارے میں لندن سے براہ راست اسلام آباد پہنچا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *