[ad_1]
محکمہ صحت نے پنجاب میں 5 روز کے دوران 36 لاکھ بچوں کو کورونا ویکسین لگا دی، اس طرح ویکسینیشن کا 99.8 فیصد ہدف حاصل ہوگیا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق کووڈ ویکسینیشن کی 6 روزہ مہم کے دوران 5 روز میں لاہور میں 3 لاکھ 57 ہزار، راولپنڈی میں 1 لاکھ 52 ہزار اور ملتان میں 1 لاکھ 20 ہزار بچوں کو ویکسین لگائی گئی۔
چھ روزہ مہم میں مجموعی طور پر 48 لاکھ بچوں کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ 5 روز میں ویکسینیشن کا 99.8 فیصد ہدف حاصل ہوگیا ہے۔
[ad_2]