[ad_1]
لاہور کے سروسز اسپتال کے آئی سی یو میں آنے والے مریض کو وینٹی لیٹر نہ ملا۔
مذکورہ مریض کے اہلِ خانہ کے مطابق ڈاکٹرز نے مریض کو دوسرے سرکاری اسپتال منتقل کرنے کا کہہ دیا۔
اس حوالے سے اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کسی دوسرے مریض کو کورونا یا ڈینگی وارڈ کا وینٹی لیٹر نہیں دیا جاتا۔
اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق سروسز اسپتال کے کوویڈ وارڈ میں خالی وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔
انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ محکمۂ صحت کی پالیسی کےمطابق وینٹی لیٹرز کی تقسیم کی ہے، ایمرجنسی میں وینٹی لیٹرز کی فوری ضرورت پڑ سکتی ہے اس لیے عام مریض کو نہیں دے سکتے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
[ad_2]