صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی، ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللّٰہ —فائل فوٹو

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ تسلیم کرتے ہیں کہ نئے آرمی چیف کی تقرری اہم ہے، صدر عارف علوی کی تجویز حلفِ آئین اور قانون سے کھلا انحراف ہے۔

نئے آرمی چیف کی تقرری کے لیے صدر عارف علوی کی تجویز پر حافظ حمد اللّٰہ نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی تجویز ایک اہم تقرری کو متنازع بنانے کی ناپاک کوشش ہے، اتفاق کی ایک ہی صورت ہے کہ تقرری آئین اور طے شدہ طریقۂ کار کے مطابق ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئین اور طے شدہ طریقۂ کار کے خلاف ہر اس تجویز کو مسترد تو کیا جوتےکی نوک پر رکھتے ہیں۔

پی ڈی ایم کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ صدر کی تجویز سے لگ رہا ہے کہ موصوف ریاست کے نہیں عمرانی سیاست کے وفادار ہیں، عمران کی سیاست سے وفاداری صدر علوی کی مجبوری ہے توصدارت کا منصب چھوڑ دیں۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *