[ad_1]
کراچی میں ایک گھر میں گھسنے والا مبینہ چور مکینوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میں واقع سموں گوٹھ کے قریب گھر میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مرنے والا شخص چور ہے، جو اپنے 2 ساتھیوں سمیت چوری کی نیت سے گھر میں داخل ہوا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گھر کے افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک چور ہلاک ہو گیا اور اس کے 2 ساتھی فرار ہو گئے۔
پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم اور شناخت کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہے۔
ادھر سرجانی ٹاؤن کے علاقے گلشنِ نور میں واقع گھر میں 3 ملزمان نے ڈکیتی کی کوشش کی جسے سیکیورٹی گارڈ نے ناکام بنا دیا۔
پولیس کے مطابق سیکیورٹی گارڈ اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی گارڈ اور ایک ڈاکو زخمی ہو گیا، دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق 2 ڈاکو فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔
[ad_2]