سابق وزیر داخلہ و عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار ملکر یا لڑ کر بھی معاشی حالات ٹھیک نہیں کر سکتے۔

شیخ رشید نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں پیٹرول سستا اور پاکستان میں مہنگا ہو رہا ہے، اسلام آباد پر چڑھائی نہیں دادرسی کے لیے آرہے ہیں، سول آرمڈ فورسز سے اپیل ہے کہ وہ سرکاری عمارتوں تک ہی محدود رہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ نیب قوانین میں من مانی ترامیم اپنی ذات کے لیے کی گئی ہیں، جس دن فردِ جرم لگنی تھی اس دن شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کاحلف اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ جتنی شاہ خرچی امریکا میں کی گئی اتنی مدد بھی نہیں ملی۔

ان کا کہنا تھا کہ 72 وزراء کے معاملے پر ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published.